Connect with us

Uncategorized

یہودی آباد کاروں کے حملے میں 12 نمازی زخمی

aqsa-jews1 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر تازہ حملہ کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم ازکم 12 نمازی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق کم ازکم 200 یہودی آباد کاروںکے بندوق اور ڈنڈہ بردار دستوں پر مشتمل ایک گروہ نے اتوار کے روزنماز ظہر کے وقت مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس موقع پر مسجد اقصیٰ میں اس کی حفاظت کے لیے رکے شہریوں اور نماز کے لیے آنے والے شہریوں نے حملہ آور یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکا جس پر یہودی آباد کاروں نے حملہ کر دیا۔ حملے میں کم از کم بارہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں اور مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے نماز ظہر کے دوران شور شرابہ کرتے رہے۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں نے یہودی آباد کاروں پر پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ یہودیوں کے مسجد اقصییٰ میں داخلے اورنمازیوں پر حملے کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد بھی کچھ فاصلے پر موجود تھی۔ تاہم حملہ آوروں کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan