Connect with us

Uncategorized

یہودی آباد کاروں کے حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی

iof-khalil1 مقبوضہ بیت المقدس کے شہر شیخ جراح میں یہودی آباد کاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کےمطابق بدھ کی شام غاصب یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے شیخ جراح میں فلسطینی آبادی والے علاقے میں داخل ہو کرخواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا، جس پر مشتعل فلسطینیوں نے جوابی کارروائی میں قابض آباد کاروں پر حملہ کیا، اس موقع پر یہودیوں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے مکمل حمایت اور تحفظ فراہم کیا گیا جبکہ فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں قابض فوج نے بھی فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ غاوی نامی شہری کے گھر میں ایک تقریب کے لیے جمع تھے کہ یہودی آباد کاروں نے حملہ کردیا۔ حملے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan