Connect with us

Uncategorized

یہودی آبادی میں توسیع کے خلاف فلسطینی شہریوں کا مظاہرہ

iof-arrests9 مقبوضہ فلسطین میں وادی عارہ کے علاقہ کے لوگوں نے یہودی آباد’’حریش‘‘میں توسیع کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں عوامی کمیٹیوں اور علاقائی اتھارٹی کے سربراہان نے شرکت کی- اس موقع پر علاقے کی بلدیہ کے چیئرمین نزیہ مصاروہ نے لوکل اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وادی عارہ کی کھلی زمین پر اپنا اثر و رسوخ قائم کریں اور اسے عرب علاقوں میں شامل کریں- واضح رہے کہ اسرائیلی اتھارٹی نے ’’حریش‘‘یہودی آبادی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وادی عارہ میں عربوں کی زمینوں کو غصب کیا جائے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan