Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودیوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا

palestine_foundation_pakistan_jewish-zionist-extremist-groups-in-josephs-tomb-near-balata-refugee-camp

مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرق میں برگزیدہ پیغمبرحضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر یہودی آباد کاروں نے دھاوا بولا. جس سے مزار کو جزوی طور پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس کے مشرق میں حضریوسف علیہ السلام کے مزار پر کم ازکم 600 یہودی آباد کاروں نے داخل ہو کر اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی. اس دوران انتہا پسند یہودیوں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوم بھی ادا کیں. اطلاعات کےمطابق یہودی آباد کاروں کے حضرت یوسف کے مزار پرحملے کے دوران اسرائیلی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجودتھی. ادھر نابلس میں اسرائیلی فوج کی ایک بڑی تعداد نے نابلس میں بلاطہ مہاجر کیمپ میں داخل ہو کر گھر گھر تلاشی لی تاہم کسی شخص کی گرفتاری سے متعلق کسی قسم کی اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں. ادھر دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے شہر کے مشرق میں مزاحمت کاروں کی طرف سے فوریک کے علاقے میں صہیونی فوج پر کمین گاہ سے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم فوج کی گشتی پارٹی نے مزاحمت کاروں کا یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے. فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan