Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یکجہتی فلسطین کانفرنس انتیس نومبر کو کراچی میں ہوگی

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) 29 نومبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے بمقام ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس کا اہتمام کیاگیا ہے جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی کراچی جناب حافظ نعیم الرحمان کریں گے جبکہ سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنماؤ سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

یکجہتی فلسطین کانفرنس کا مقصد مقبوضہ فلسطین کے نہتے شہریوں پر قابض صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف آواز اٹھا نا ہے اور حالیہ بعض خلیجی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور افریقی ملک سوڈان نے کچھ عرصہ قبل قابض صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کیئے ہیں جبکہ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان پر اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنےکیلئے شدید دباؤ ہے تاہم وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں پاکستان کے دیرنیہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے فلسطینیوں کی مرضی کے کے حل کے بغیر اسرائیل کے ساتھ کسی طور پر تعلقات قائم نہیں ہوسکتے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan