Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یوم نکبہ پر پاکستانی شعراء کا فلسطینیوں کے ساتھ زبردست اظہار یکجہتی کا اعلان

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ذیلی ادارے فلسطین ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام یوم نکبہ کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف جاری مہم ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن‘‘ کے تحت

poetKarachi

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ذیلی ادارے فلسطین ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام یوم نکبہ کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف جاری مہم ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن‘‘ کے تحت اسی عنوان سے آرٹس کونسل کراچی میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، محفل مشاعرہ میں مہمان خصوصی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے سیاسی مشیر سینیٹر ڈاکٹر عبد القیوم سومرو جبکہ مشاعرہ کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی نے کی کی جبکہ اس موقع پر نظامت کے فرائض معروف دانشور و شاعر فراست رضوی نے انجام دئیے۔

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے 68سال مکمل ہونے پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ذیلی ادارے فلسطین ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام یوم نکبہ کی مناسبت سے منعقدہ محفل مشاعرہ بعنوان ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن‘‘ میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ترجمان پیر زادی ازہر علی شاہ ہمدانی، سردار اسلم گبول، قاضی زاہد حسین، حاجی پرویز، چوہدری محمد اسلم، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا ہاشم موسوی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، سابق مشیر برائے حکومت پاکستان محترمہ ڈاکٹر عالیہ امام، جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما سید شبر رضا ، تنظیم الاخوان کے مرکزی رہنما لئیق احمد خان سمیت انسانی حقوق کے دفاع کے لئے سرگرم عمل این جی اوز کے نمائندوں بشمول طارق شاداب، مہناز اختر، ڈاکٹر ہارون الرشید اور دیگر بھی شریک تھے۔
محفل مشاعرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سینیٹر عبد القیوم سومرو نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جد و جہد اور اقدامار کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور مدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر مشاعرہ اور فلسطین کانفرنس کا جلد انعقاد کیا جائے گا،اس موقع فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبد القیوم سومروکا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آج پوری دنیا میں شیطان بزرگ امریکہ انسانی حقوق کے دفاع کا واویلا کر رہے لیکن اگر کہیں انسانی حقوق کی پائمالی نظر نہیں آتی تو وہ سرزمین فلسطین ہے کہ جہاں شب و روز فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی پائمالی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ فلسطین میں ہونے والی تمام تر سفاکیت اور انسانی حقوق کی پائمالی کا ذمہ دار ہے۔
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم نکبہ کی مناسبت منعقدہ محفل مشاعرہ بعنوان ’’فلسطین فلسطینیوں کا وطن ‘‘ میں معروف شعراء کرام بشمول عنایت علی خان، نسیم نازس، سہیل احمد، سیکرٹری کراچی پریس کلب علاؤالدین خانزادہ، اجمل سراج، راشد نور، ارتضیٰ جونپوری، غلام علی وفا، صبحیہ صبا، صغیر احمد جعفری، حمیدہ کشش،، جعفر عسکری، شاہد جعفر اور توقیر تقی سمیت دیگر نے شرکت کی اور فلسطینی مظلوموں کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اور یکجہتی کا اظہار اپنے مخصوص کلام اور منفرد شاعری کے ذریعہ کیا، اس موقع پر شرکاء نے شعرا ء کرام کے منفرد اور زبردست کلام پر خراج تحسین پیش کیا ۔
واضح رہے کہ محفل مشاعر ہ کا مقصد یوم نکبہ پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جبکہ انبیاء علیہم السلام کی سرزمین فلسطین پر قائم ہونے والی ناجائز اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا اور فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کی آواز بلند کر نا تھا۔

poetPalestine2

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan