Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یوم القدس: مجلس وحدت مسلمین کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

سندھ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) مجلس وحدت مسلمین کا کہنا ہے کہ القدس مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر ہے،مسئلہ فلسطین تاریخ کے سنگین دور سے گزر رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے جمعتہ الوداع یکجہتی فلسطین اور یوم القدس کے حوالے سے سندھ بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں شہر قائد میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر منعقد کیا گیا۔

سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی و دیگر رہنماؤں نے جمعتہ الوداع کے موقع پر کراچی پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین تاریخ کے سنگین دور سے گزر رہا ہے، القدس مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر ہے،  س عنوان سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں یکجہتی فلسطین اور عالمی یوم القدس کی مناسبت سے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔

رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداروں کے خلاف متعصبانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار افراد کو رہا کرے، انہوں نے کہا کہ حکومت جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan