Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

یوم ارض فلسطین پر سیاسی و مذہبی قائدین نے خصوصی پیغامات کے زریعہ یکجہتی کا اظہار کیا

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں آج تیس مارچ کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے یوم ارض فلسطین منایا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغامات کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کی اہمیت اور فلسطینیوں کے حق واپسی اور جدوجہد آزادی کی حمایت کا اظہار کیا۔

فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں بشمول پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر مشاہد اللہ خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور وزیر برائے ھیلتھ و انجئینرنگ میر شبیر علی بجارانی، سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ ، میجر (ر) قمر عباس، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الھدی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی ، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ باقر زیدی، علامہ مقصود ڈومکی، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر ملک، پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئر مین مطلوب اعوان قادری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ویڈیو پیغامات ریکارڈ کر کے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سوشل میڈیا پر جاری کئے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے تمام تر اجتماعی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں البتہ تیس مارچ فلسطین کے یوم ارض کے موقع پر پاکستان کے عوام اور سیاسی ومذہبی قائدین سے اپیل کی گئی تھی جس پر یوم ارض فلسطین کی مہم کو سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغامات جاری کر کے منایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan