Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یوسف ابوزھری کی شہادت مصری تفتیش کاروں کے ہاتھوں بجلی کے جھٹکوں کے باعث ہوئی

palestine_foundation_pakistan_yousef-abu-zuhri-the-brother-of-hamass-spokesman-in-gaza-dr-sami-abu-zuhri

حال ہی میں مصری جیل سے رہائی پانے والے ایک فلسطینی شہری نے مصری عقوبت خانوں میں ہونے والے تشدد سے متعلق کئی نئے اور خطرناک نوعیت کے انکشافات کیے ہیں۔ رہا ہونے والی شہری کا کہنا ہے کہ حماس کے راہنما سامی ابوزھری کے بھائی یوسف ابوزھری کو مصری تفتیش کاروں نے تفتیش کے دوران بجلی کے شدید جھٹکے لگائے جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔

مصری جیل سے رہا ہونے والے ایک فلسطینی شہری نےعرب خبررساں ایجنسی”قدس پریس” کو نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس کے ساتھ چند پانچ دیگرفلسطین شہریوں کودو ماہ قبل قاہرہ ایئرپورٹ سے غزہ آتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔ اس دوران مصری تفتیش کاروں نے انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس میں بجلی کے جھٹکوں کے ذریعے کیا جانے والا تشدد سب سے زیادہ ہے۔

فلسطینی شہری نے انکشاف کیا کہ جس جیل میں انہیں رکھا گیا تھا حماس کے راہنما سامی ابو زھری کے بھائی یوسف ابوزھری بھی اسی قید خانے میں پابند سلاسل تھے، ان پر ہونے والے تشدد سے ان کی چیخ و پکارکو وہ اچھی طرح سن سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف ابوزھری کی شہادت ہسپتال میں نہیں بلکہ عقوبت خانے میںان کے سامنے ہوئی اور انہوں نے یوسف ابوزھری کی آخری چیخ بھی سنی، جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوسف ابوزھری کی شہادت کے بعد کئی روز تک ان کی میت کو عقوبت خانے ہی میں رکھا گیا حتی کہ میت خراب ہونے لگی اور اسے اٹھا کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ تحقیقات کے دوران حقائق منظرعام پرنہ آ سکیں

فلسطینی اسیر کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھیوں اور یوسف ابوزھری سمیت ان سب پر ایک ہی جگہ تشدد کیا جاتا تھا۔ اب بھی جیل میں جہاد اسلامی اور حماس کے درجنوں افراد مصری جیلوں میں پابند سلاسل ہیں اور شدید نوعیت کے تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مرکز اطلاعات فلسطین کو ذرائع سے حاصل ہونے والے اطلاعات کے مطابق حماس کے راہنما ایمن نوفل مصری تفتیش کاروں کے وحشیانہ تشدد کے باعث ان کی حالت تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مصری جیل میں شہید ہونے والے یوسف ابوزھری کے بارے میں مصری حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ کئی مہلک امراض کا شکار تھے جسکے باعث ان کی موت واقع ہوئی تاہم مصری حکام کے اس دعوے کو اب بھی شک کی بنا پر دیکھا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan