Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپ میں اسرائیلی بائیکاٹ کی مہمات میں تیزی، صہیونی پریشان

palestine_foundation_pakistan_boycott-israel1

یورپ میں فلسطینی مظلومین کے حامیوں کی جانب سے ان سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی کوششوں کے بعد صہیونی تجارتی اور حکومتی حلقوں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے. یورپ میں اسرائیلی مظالم کی وجہ سے صہیونی مصنوعات کے خلاف بڑھتی نفرت کے باعث یورپی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات کی مانگ میں بتدریج کمی آ رہی ہے. اسرائیلی اخبار “معاریف” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران بالخصوص غزہ کے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد سے یورپی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہمات میں تیزی آئی ہے،جس سے یورپ میں صہیونی مصنوعات کو بڑا دھچکا لگا ہے. رپورٹ کے مطابق یورپ میں جہاں اسرائیل کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہمات میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شیئر پر کام کرنے والی یورپی کمپنیوں نے سرمایہ کاری روک دی ہے.اسرائیل کیں شیشہ سازی کے ایک بڑے کارخانہ دار ڈینئل پیٹینی نے ایک نشریاتی ادارے سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یورپی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہمات نے اسرائیلی مصنوعات کی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا ہے جبکہ ایک دوسرے فیکٹری مالک آفی بن زفی کا کہنا ہے کہ یورپ میں فلسطینیوں سے حمایت میں اضافے کے ساتھ اسرائیل کے تیار کردہ شیشے کی مصنوعات کی مانگ ختم ہو چکی ہے. یورپی ممالک اسرائیل سے شیشہ اور ا س سے تیار ہونے والی اشیاء اب اسرائیل کے بجائے دوسرے ممالک سے درآمد کر رہے ہیں.رپورٹ کے مطابق یورپ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت کا نتیجہ اسرائیلی تاجروں کو بھگنتا پڑ رہا ہے، کئی سرمایہ کار کمپنیوں نے مزید سرمایہ کاری کرنے سے بھی انکار کر دیا. ان میں ناروے کی “ناروین پٹرول بنک” نے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد سرمایہ کاری روک دی جبکہ ڈانیا سپیس اور اسرائیل ـ افریقا نامی دو کمپنیوں نے یہودی آبادکاری کے خلاف بطور احتجاج اسرائیل میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے.گذشتہ مئی میں جرمنی کے ایک ڈویچ بنک نے فلسطینیوں کی حامی اور اسرائیل مخالف مہمات کے باعث اسرئیلی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے اپنے حصص فروخت کر دیے تھے. جبکہ فرانس میں فلسطینی کمیونٹی کے دباٶ پر پینے کےصاف پانی اور کول ڈرنکس تیار کرنے والی صہیونی کمپنی کی مصنوعات کی نمائش بھی رکوا دی تھی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan