Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپ موساد کے بارے میں مضبوط موقف اختیار کرے: حمدان

osama-hamdan-the-hamas-representative-in-lebanon1
لبنان میں مقیم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مندوب اسامہ حمدان نے تنظیم کے اس موقف کا ایک بار پھراعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ دبئی میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود مبحوح کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کے پس پردہ اسرائیلی خفیہ ادارے” موساد” ملوث ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث اسرائیل اور موساد کے بارے میں ٹھوس موقف اختیار کریں اور مبحوح کے قاتلوں کو ان کے جرم کی سز ادیں۔

جمعہ کے روز عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ” کو انٹرویو میں حمدان نے کہا کہ شہید مبحوح کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، موساد اور اس کے ایجنٹ بھی اس گھناؤنی حرکت کے بعد خود کو محفوظ نہ رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس امر کا بھی ادراک کر لینا چاہیے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے اور دنیا بھر میں تمام مسائل کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی وجود اور اس کے دہشت گرد ادارے ہیں۔

اسامہ حمدان نے یورپی یونین بالخصوص جن ممالک کے پاسپورٹس پر موساد کے ایجنٹوں نے دبئٓی کا سفر کیا، ان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری میں دبئی پولیس اور انٹرپول کی مدد کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیلی جارحیت اور مبحوح کے ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کا ہر مقام پر بدلہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم اس ضمن میں کوئی بھی قدم فلسطینی قوم کےمفاد میں اٹھایا جائے گا۔ حماس کے خلاف فلسطین سے باہر کوئی محاذ کھولا گیا تو اس کا جواب بھی باہر ہی دیا جائے گا۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ حماس کے عالمی سطح پر بیشتر ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں، تنظیم فلسطین سے باہر کسی ایسے اقدام سے گریز کر رہی ہے جس سے فلسطینی مفادات اور حماس کے عالمی سطح پر تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

حماس کے راہنما نے کہا کہ شہید مبحوح گذشتہ دو دہائیوں سے فلسطین سے باہر تھے اور جہاد فلسطین میں ان کا براہ راست کوئی کردار نہیں تھا، اس کے باوجود قابض اسرائیل نے مبحوح کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے، جس سے حماس کو بھی اپنی پالیسی میں تبدیلی پر مجبور کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan