Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی یونین کی جانب سے غزہ کے پاور پلانٹ کے لیے امداد روکے جانے کی تردید

gaza-fuel یورپی یونین نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے امداد کی بندش کی خبروں کی تردید کی ہے۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ غزہ پاور پلانٹ کے ایندھن کی فراہمی کے لیے مخصوص امداد مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کو ارسال کردی گئی۔ یورپی یونین کی جانب سے ”یورپی مہم برائے خاتمہ ناکہ بندی غزہ” کو خط میں لکھا گیا ہے کہ یورپی یونین نے غزہ کے پاور پلانٹ کے لیے امداد میں کوئی کمی نہیں کی۔ یورپی یونین کے مطابق 2009ء میں غزہ کے پاور پلانٹ کی ایندھن کی فراہمی کے لیے سرمایہ مہیا کیا گیا تاکہ غزہ پاور پلانٹ کی پیداوار متاثر نہ ہو۔ غزہ کو سرمایہ مہیا نہ کیے جانے کے حوالے سے میڈیا میں خبریں آئی ہیں، جس سے یورپی یونین کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی اتھارٹی سے پوچھا جائے گا۔ بالخصوص گزشتہ ماہ غزہ کے پاور پلانٹ کے لیے ضروری ایندھن فراہم نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ ”یورپی مہم برائے خاتمہ ناکہ بندی غزہ” نے یورپی یونین کو ایک خط میں گزشتہ ماہ غزہ کے پاور پلانٹ کے لیے ایندھن روکے جانے کے حوالے سے پوچھا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan