Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یورپی امدادی قافلے پر مصری پولیس کے تشدد کے خلاف یورپ میں مظاہروں کا اعلان

protest-of-14-european-human-rights-organization انسانی حقوق کی 14 سے زائد یورپی تنظیموں نے یورپ کے مختلف ممالک میں مصر کے قائم سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے- یہ مظاہرے مصر میں غزہ کے لیے یورپی امدادی قافلے پر پولیس کے تشدد کے خلاف کیے جارہے ہیں- یورپی تنظیموں کے اتحاد نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا بھی اعلان کیا ہے- یورپی تنظیموں کے اتحاد نے اپنے بیان میں احتجاجی مظاہروں میں فلسطینی کمیونٹی سمیت ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کا اظہار کیا ہے- یورپی تنظیموں کے اتحاد کے مطابق مظاہرے اس بات کا اعلان ہوں گے کہ مصری حکومت طاقت کے ذریعے آزاد دنیا کی آواز نہیں دبا سکتی- واضح رہے کہ مصری پولیس نے گزشتہ رات غزہ کے لیے یورپی امدادی قافلے ’’شہ رگ زندگی 3‘‘ کے مصری بندر گاہ پر موجود ارکان پر لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد کارکن زخمی ہو گئے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan