Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ھنیہ حکومت کی عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ غزہ کی دعوت

ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister-and-amre-mousa-the-secretary-general-of-the-arab-league فلسطینی حکومت نے عرب پارلیمانی گروپ کے دورہ غزہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آ چکا ہے کہ عرب لیگ کے سیکر ٹری جنرل عمرو موسیٰ خود محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی کا دورہ کریں۔ اسماعیل ھنیہ حکومت کے ایک بیان میں اس دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ معاملہ صرف غزہ کے دوروں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ عرب قیادت غزہ کا ناجائز محاصرہ ختم کرانے میں اپنا سرگرم کردار ادا کرے۔ چار برس کے محاصرے نے غزہ کے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور اب اسکے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ بیان میں حکومت نے عرب لیگ اور عمرو موسیٰ کی ان کوششوں کو سراہا جس کے نتیجے میں انہوں نے جنگ زدہ علا قے دارفور میں امن کوششوں کو فروغ دینے کیلئے وہاں کا دورہ کیا اور حالات کو کسی حد تک بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم دارفور کے بھائیوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں لیکن غزہ میں مسلسل محاصرے سے جو سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے اس پر زیادہ توجہ دینے اور ٹھوس اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔ ھنیہ ھکومت کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ابو حشیش نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو غزہ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں عرب وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد کریں ۔ بہ قول ابو حشیش عرب لیگ کا یہ اقدام تاریخ میں سنہری حروف میں یاد کیا جائے گا۔ ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیا کہ عرب لیگ اب تک جانبدارانہ کردار ادا کرتی رہی اور حماس اور فتح کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کے بجائے فتح کا ساتھ دیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے عرب لیگ کا دائرہ کار محدود ہو جائے گا۔ عرب لیگ کا کردار ہمیشہ عربوںکے اس خواب کی تعبیر کے حصول کیلئے سرگرم ہوناچاہئے ،جس کی تعبیرکا حصہ فلسطین بھی ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan