Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گیلانٹ کی ترقی خونریز اسرائیلی پالیسی کا مظہر ہے: حماس

palestine_foundation_pakistan_yoav-galant-major-general-to-be-israels-20th-idf-chief-of-staff1

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے صہیونی مسلح افواج کے سربراہ گابی اشکنزئی کی جگہ جنگی جرائم کے مرتکب جنرل یواف گلانٹ کی تقرری کو اسرائیلی دہشت گردی اور خونریز پالیسی کی نئی دلیل قرار دیا ہے۔ حماس کے ترجمان نے مرکز اطلاعات فلسطین کو دیئے گئے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ سنہ 2008ء کی غزہ جنگ کمان کرنے والے جنرل یواف گلانٹ کی اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ کے طور پر تقرری اس بات کی دلیل ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردی پر مبنی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل گلانٹ غزہ جنگ میں براہ راست شریک رہے ہیں اور ان پرغزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری پوری طرح عائد ہوتی ہے۔ سامی ابو زہری کا کہنا تھا کہ اسرائیل گولڈ اسٹون رپورٹ کی روشنی میں غزہ جنگ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے فوجیوں کو سزا دینے کے بجائے انہیں ترقیاں دیکر ایسے عہدوں پر فائز کر رہا ہے کہ جہاں فائز ہو کر وہ قتل و غارت گری کا نیا بازار گرم کر سکیں۔ یہ سب باتیں اسرائیل کی خونریز سیاست کا مظہر اور تمام بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزی ہے۔ صہیونی وزیر جنگ ایہود براک نے ایواف گلانٹ کو موجودہ چیف آف آرمی سٹاف گابی اشکنزئی کی جگہ صہیونی فوج کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ جنرل گلانٹ کی تقرری اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی منظوری کے بعد کی گئی ہے اور اسے حتمی منظوری کے لئے آئندہ ہفتے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اکاون سالہ جنرل گلانٹ ان دنوں غزہ کی پٹی سے متصل جنوبی ریجن کی کمان کر رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے سنہ دو ہزار آٹھ میں غزہ جنگ کی کمان کی تھی۔ وہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم ارئیل شیرون کے عسکری مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan