Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گولڈ سٹون رپورٹ بین الاقوامی دستاویز ہے: محمد فرج غول

mfarj فلسطینی کی آئینی حکومت میں وزیر انصاف محمد فرج غول نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے متعلق گولڈ سٹون رپورٹ سے مختلف طریقوں سے استفادہ کیا جاسکتاہے- انہوں نے کہاکہ گولڈ سٹون رپورٹ ایک بین الاقوامی دستاویز ہے- اسے اسرائیل کے جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کی دلیل میں پیش کیا جا سکتا ہے- محمد فرج غول نے مرکزاطلاعات فلسطین سے انٹرویو میں کہا کہ میڈیا گولڈ سٹون رپورٹ کے ذریعے اسرائیل کا اصلی چہرہ بے نقاب کرستا ہے جو اپنے آپ کو جمہوری ملک کہہ کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے- صہیونیوں کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے آلودہ ہیں- محمد فرج نے کہا کہ انہیں قانونی طور پر ہمیں امید ہے کہ جب یہ رپورٹ سلامتی کونسل میں جائے گی تو اسے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف کو منتقل کردیا جائے گا اور اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلے گا- اسرائیل اگر ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرے تو اس پراس طرح پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں جس طرح اقوام متحدہ نے مختلف مواقع پر کئی دوسرے ممالک کے خلاف پابندیاں عائد کیں- محمد فرج غول نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں اگر امریکا نے گولڈ سٹون رپورٹ کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کیا تو وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کا حصہ دار ہوگا- امریکا ہی ہے جس نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا گرین سگنل دیا ہوا ہے- محمد فرج غول نے کہا کہ اگر امریکا نے ویٹو کا حق استعمال کیا تو گولڈ سٹون رپورٹ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیا جاسکتاہے- جہاں پر ویٹو کا حق استعمال نہیں ہوسکتا- محمد فرج غول نے کہا کہ ان کے خیال میں اگر گولڈ سٹون رپورٹ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیاگیا تو اسے وہاں کامیابی حاصل ہوگی اور منظوری کے بعد عالمی عدالت انصاف میں بھیج دیا جائے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan