Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، میجر (ر) قمر عباس ، مسلم پرویز، علامہ باقر زیدی، اسرار عباسی، پیر ازہر ہمدانی، علامہ قاضی احمد نورانی، طارق حسن، یونس بونیری، ارشد نقوی، فیصل شیخ، علامہ سجاد شبیر،مطلوب اعوان، نعیم قریشی، عامر نواز وڑائچ، کرامت علی، قاضی زاہد حسین، ارم بٹ، بشیر سدوزئی اور ڈاکٹر صابر ابو مریم نے ستائیس اکتوبر یوم سیاہ کے عنوان سے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم نے بھارت کے مکروہ چہرے سے پردہ ہٹا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سنہ ۱۹۴۷ میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف کشمیر پر حملہ کیا بلکہ مسلسل ۷۴ سال سے کشمیری عوام کے خون سے ہاتھ رنگین کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ستائیس اکتوبر کا دن صرف کشمیر کی تاریخ ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ یوم سیاہ کے عنوان سے منایا جائے گا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی رہنماؤں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات نہیں بلکہ کشمیری عوام کی امنگوں اور مزاحمت سے ہی حل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیا جائے۔ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں سب کشمیر کاز کے لئے متحد ہیں اور کشمیری عوام کو یقین دہانی کرواتے ہیں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan