Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کرم ابوسالم گذرگاہ کوعباس ملیشیا کے کنٹرول میں دینا سازش ہے:برھوم

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman4

اسلامی تحریک مزاحمت” حماس” کے راہنما اور تنظیم کے مرکزی ترجمان فوزی برھوم نے غزہ اور اسرائیل کےدرمیان قائم کرم ابو سالم گذر گاہ کا کنٹرول فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈر سیکیورٹی فورسز کو دینے کی اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے.
ان کا کہنا ہے کہ کرم ابوسالم گذرگاہ پر عباس ملیشیا کا کنٹرول قابض اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان ملی بھگت اورباہمی سیکیورٹی تعاون کا نتیجہ ہے اور یہ غزہ کی پٹی کے خلاف ایک سازش ہے جس کا مقصد شہر کی ناکہ بندی کو مزید سخت کرنا ہے.
خیال رہے کہ حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسرائیل کرم ابو سالم گذر گاہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کی ملیشیا کے حوالےکرنے پرغور کر رہا ہے. کرم ابو سالم غزہ اور اسرائیل کےدرمیان واحد بڑی گذرگاہ ہے جہاں سے اسرائیل کی طرف سے غزہ کو سامان کی ترسیل کی جاتی ہے.
اسرائیلی حکام کے مطابق گذرگاہ کا کنٹرول اب غزہ کی جانب عباس ملیشیا کے پاس ہو گا اور اسرائیل کی طرف سے صہیونی فوج اس پر کنٹرول کرے گی.غزہ میں فوزی برھوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فتح اتھارٹی غزہ کی معاشی ناکہ بندی میں دشمن کے ساتھ شریک ہے.
کرم ابو سالم کا ایک طرف سے کنٹرول عباس ملیشیا کے سپرد کرنے کا مقصد شہر کی معاشی ناکہ بندی کومزید سخت کرنا اور شہر میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو روکنا ہے.حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ فتح اتھارٹی نے غیرقانونی طور پر مغربی کنارےپر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو غصب کر رہی ہے.
کرم ابو سالم کا کنٹرول عباس ملیشیا کے سپرد کرنا بھی فلسطینیوں کے حقوق پرایک نیا ڈاکہ ہے. فتح غزہ پر اپنا کنٹرول مضبوط کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کا دائرہ بڑھانا چاہتی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan