Connect with us

Uncategorized

ڈیموں کو بغیر پیشگی اطلاع کھولنا اہل غزہ کے خلاف سازش ہے: احمد بح

dr-aziz-dweik-the-speaker-of-the-palestinian-legislative-council1 فلسطینی حکومت نے ڈیموں کو بغیر پیشگی اطلاع کھولے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غزہ کے عوام کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔ غزہ میں پیر کے روز فلسطینی حکومت کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے ڈیموں کے کھولے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر غزہ کے شہریوں کو مشکلا ت سے دو چار کرنا چاہتا ہے۔ غزہ کے گرد ڈیموں کے کھولے جانے کا مقصد شہریوں کو پانی میں ڈبو کرمارنا ہے۔ اپبے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بغیر اطلاع کے ڈیموں کے دروازے کھولنا انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے جس کے ارتکاب پر اسرائیل سے جواب طلب کیا جانا چاہیے۔ ڈاکٹر بحر نے کہا کہ ڈیموں کا بغیر پیشگی اطلاع کھولنا غزہ پراسرائیل کی مسلط معاشی ناکہ بندی اور جارحیت کے تسلسل کا حصہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے فلسطین دشمن اقدامات کا نوٹس لے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan