Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پی ایل او کی سینٹرل کمیٹی مجلس قانون ساز کے اختیارات سلب نہیں کر سکتی:برھوم

fawzi-barhoum8 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برھوم نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مجلس قانون ساز کو معطل کرنے کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کی سینٹرل کمیٹی مجلس قانون ساز پر اثر اندازنہیں ہو سکتی۔ پیر کے روز غزہ میں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی نیت میں فتور ہے اور وہ مجلس قانون ساز کے اختیارات سلب کر کے سینٹرل کونسل کو دینا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام فلسطینی آئین کے متصادم ہو گا کیونکہ مجلس قانون ساز ایک بالا دست ادارہ ہے، اتھارٹی کی مرکزی کمیٹی مجلس قانون ساز کے اختیارات سلب کرنے کا اختیارنہیں رکھتی۔ فوزی برھوم نے کہا کہ صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مجلس قانون ساز پر شب خون مارنے کی سازشوں کا مقصد مصر کے ہاں مفاہمت کے لیے جاری کوششوں کو ناکامی سے دو چار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ فلسطینی اتھارٹی تنظیم آزادی فلسطین کے کندھوں پر مسلط اسرائیلی ایجنٹوں بدنام زمانہ اوسلو معاہدہ کرنے والوں پر مشتمل ہے جس کے پیش نظر صرف اسرائیلی مفادات عزیز ہیں۔ یہ گروپ اسرائیل کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے تمام فلسطینی قومی جماعتوں کو دیوار سے لگانے اور مفاہمت کی کوششوں کو سبو تاژ کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ فوزی برھوم کا کہنا تھا کہ فلسطین میں آٓئین سازی کے لیے مجلس قانون ساز ہی واحد ادارہ ہے، اس کے اوپر کوئی ادارہ موجود نہیں۔ محمود عباس کی جانب سے تنظیم آزادی فلسطین کی سینٹرل کمیٹی کو مجلس قانون ساز کے اختیارات دینے کی کوششیں غیر آئینی اقدام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس قانون ساز کو تحلیل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ قانون ساز کونسل اس وقت تک اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی جب تک نئی مجلس قانون ساز وجود میں نہیں آئے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan