Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی آزاد ریاست کے قیام او ر غاصب اسرائیل کی نابودی تک جد وجہد جاری رہے گی ۔

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی آزاد ریاست کے قیام اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی تک جد وجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے رہنماؤں سابق رکن

0Pala1206

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی آزاد ریاست کے قیام اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی تک جد وجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، وزیر مملکت مذہبی امور کے ترجمان پیرزادہ ازہر علی ہمدانی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز سندھ خواتین کی صدر زاہدہ بھنڈ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب میں کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نہ صرف فلسطین اور فلسطینیوں کے لئے خطرہ ہے بلکہ پورے مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر کے امن کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، انہوں نے غاصب اسرائیل کے قبضے میں موجود چار سو سے زائد ایٹم بموں کو بھی دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا اور عالمی اداروں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ دنیا کے امن کو قائم و دائم رکھنے اور انسانیت کی بقاء کی خاطر صیہونی جرثومہ کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات انجام دیں۔اس موقع پر رہنماؤں نے گذشتہ دنوں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی جانب سے اسرائیل کے قیام کی حمایت کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملیحہ لودھی کو فی الفور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی حیثیت ختم کی جائے اور حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف پیش کرے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اجلاس میں ماہ مئی میں ’’یوم نکبہ‘‘ (فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست کے تسلط) کے حوالے سے بھی مہم کا آغاز کرنے اور مختلف پروگراموں پو غور کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ فلسطینیوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan