Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پاکستانی طلباء فلسطین کاز کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ ہیں

palestine_foundation_pakistan_plf-student-organization

پاکستانی طلباء فلسطین کاز کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ ہیں،دنیا اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے خلاف نوٹس لے ،پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ماہ رمضان المبارک میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف بھرپور جد وجہد کریں گے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں محمد خان آفریدی،بختاور شاہ(مرکزی رہنماپختون ایس ایف)،عالمگیر خان (انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن)،عاصم قیصرانی (پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن)،عامر شیخ (انجمن طلبہ اسلام)،اصفر کمال (آئی ایس او)نے فلسطین فاؤنڈیشن اور طلباء تنظیموں (ورکنگ کمیٹی پی ایل ایف)کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے عوام سے اظہار یکجہتی اور آزادی بیت المقدس کے حوالے سے ماہ رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہوئے مختلف مساجد پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ تمام طلباء تنظیمیں اور فلسطین فاؤنڈیشن کا مشترکہ مظاہرہ 22رمضان المبار ک کو کراچی پریس کلب کے باہر کیا جائے گا،واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ پی ایل ایف کے فخر عباسی کی سرپرستی میں چھ رکنی کمیٹی برائے تعلیمی ادارہ جات تشکیل دی گئی جس کا مقصد کراچی کے تعلیمی اداروں میں طلباء برادری کو فلسطینی حالات و واقعات سے باخبر رکھنے اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینا ہے ،فلسطین فاؤنڈیشن کی طلباء کمیٹی برائے تعلی ادارہ جات میں عبد الصبور(پی ایس ایف)،عبد الباسط(اے ٹی آئی )،ارسلان گمن (آئی ایس ایف)،غضنفر رضوی (آئی ایس او)اور غفران خان (پختون ایس ایف )سے شامل ہیں ۔
رہنماؤں نے اجلاس میں اس بات کا عزم کیا کہ مسئلہ فلسطین کو پاکستان کی سرزمین پر اجاگر کرنے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے پاکستانی عوام کی نفرت کا اظہار کرنے کے لئے مختلف پروگرامات ترتیب دئیے جائیں گے جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر فلسطین کاز کے لئے بھرپور جد وجہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر اجلاس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین میں یاسر اقبال،عباس عابدی،مجتبیٰ قادری،مظفر فاروقی،ذنیر صدیقی، اور دیگر شریک تھے

palestine_foundation_pakistan_plf-student-organization11

palestine_foundation_pakistan_plf-student-organization2

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan