Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

وزارت اوقاف کی جانب سے نماز استسقاء کی اپیل

pray فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے اہل غزہ سے جمعرات کی صبح نماز استسقاء کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس کی ایک کاپی مرکز اطلاعات فلسطین کو بھی موصول ہوئی . جس کے مطابق جمعرات کی صبح نو بجے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا ہے جو امام شیخ سلیمان دیا کی امامت میں ادا کی جائیگی۔ واضح رہے کہ غزہ میں مون سون بارشیں نہ ہونے کے باعث اہل غزہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ماہرین کے مطابق غزہ میں پانی کی کافی قلت ہے اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح بھی کافی کم رہ گئی ہے جو اہلیان غزہ کی ضروریات پوری کرنے کےلیے ناکافی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan