Connect with us

Uncategorized

’’واعد ‘‘ کی جانب سے2010ء کو اسیران کا سال قرار دیئے جانے کا خیر مقدم

victory2 اسیران کے امور کی تنظیم ’’واعد‘‘نے فلسطینی آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کی جانب سے 2010ء کو اسیران کا سال قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے-’’واعد ‘‘ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیران کا مسئلہ بہت اہمیت کا حامل ہے – اسرائیلی عقوبت خانوں سے فلسطینی اسیران کی رہائی کے لیے انسانی حقوق ، میڈیا اور ہر سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے- واضح رہے کہ اسماعیل ھنیہ نے 2010ء کواسیر ان کا سال قرار دیا ہے- اور اسیران کے مسئلہ کے حوالے سے غزہ میں عالمی کانفرنس کے انعقاد کااعلان بھی کیا ہے- انہوں نے تمام فلسطینی جماعتوں سے مسئلہ اسیران کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کامطالبہ کیا ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan