Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نیتن یاھو اور اوباما کے مابین ملاقات موخر

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-barack-obama-us-president17

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ وہ اگلے اتوار کو امریکا کا سفر کرینگے، وہاں وہ یہودی تنظیموں کی کانفرنس میں شرکت کی سائیڈ لائن پر امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کرینگے۔ تاہم ان کی امریکی صدر اوباما سے طے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔ نیتن یاھو نے اتوار کے روز اسرائیلی حکمران پارٹی ’’لیکود‘‘ کے وزراء کی ایک میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر کی جانب سے حال ہی میں متعدد ایشیائی ممالک کے دورے کی حامی کی وجہ سے ان کی صدر سے ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ وہ امریکی شہر نیواورلینز میں یہودی تنظیموں کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ حالیہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری روکنے کے لیے عرب لیگ کی جانب سے واشنگٹن کو دی گئی مہلت میں توسیع کی نئی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ یہودی آباد کاری کی وجہ سے پی ایل او اور اسرائیل کے مابین جاری مذاکرات پہلے ہی تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ عرب لیگ کی جانب سے دی جانے والی مہلت نو نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے قبل اسرائیل یہودی آبادکاری روکنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ امریکا کی خواہش بھی یہ ہے کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اپنے مذاکرات میں واضح پیش رفت تک یہودی بستیوں کی تعمیر سے باز رہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan