Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

اسلام آباد ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں’۔

سماجی روابط کی مائکروں بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے WeStandWithGaza اور WeStandWithPalestine کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام کے ساتھ نامور یہودی دانشور  “نوم چومسکی” کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan