Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ملتان میں یوم القدس کی مناسبت سے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

ملتان (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے ۔ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں گے۔ حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملتان چیپٹر کے اراکین بشمول مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، جماعت اسلامی کے رہنما شیخ اسرار حسین، جماعت اہلسنت کے رہنما خواجہ عاشق حسین سعیدی، پاکستان علماء کونسل کے رہنما پروفیسر عبد الماجد وٹو، تحریک منہاج القرآن کے زمان خان اعوان، علامہ قاضی نادر حسین علوی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر ثقلین ظفر، سلیم عباس صدیقی اور فلسطین فاؤنڈیشن ملتان کے ترجمان محمد ثقلین نے اتوار کے روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رہنماءوں کاکہنا تھا کہ عالم انسانیت کے سب سے بڑے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے غفلت برتی جا رہی ہے،  مسئلہ فلسطین تاریخ کے سنگین دور سے گذر رہا ہے ،  دنیا میں پھیلی کورونا وبا کے باعث جہاں کئی ایک اور مسائل نے جنم لیا ہے وہاں مسئلہ فلسطین کو بھی پس پشٹ ڈال دینے کی ہر ممکنہ کوشش کی جا رہی ہے ۔

پہلے کی نسبت آج فلسطین کا زکے خلاف اندرونی بیرونی دشمن سرگرم ہو چکے ہیں ، امریکہ اسرائیل، ہندوستان اور ان کے دوست پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مظلوم عوام انصاف کی راہ تک رہے ہیں پا کستان کے عوام بانیان پاکستان کے نظریہ اور اصولوں پر کاربند ہیں اور اسرائیل جیسی جعلی ریاست کو تسلیم تو دور دوستانہ تعلقات کو بھی مسترد کر چکے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کا اس عنوان سے موقف یقینا لائق تحسین ہے لیکن اس معاملہ پر مزید استقامت اور استحکام کی ضرورت ابھی بھی باقی ہے ۔

بہر حال ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کسی بھی عرب یا دیگر حکمرانوں کی اسرائیل دوستانہ پالیسی کا پاکستان کی خارجہ پالیسی پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہئیے، پاکستان ایک خود مختار اور ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے  لہذا پاکستان کی پالیسی وہی ہو گی جو قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی ہے ۔

ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کو مسلم امہ کا خائن سمجھتے ہیں ،  اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا در حقیقت مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی امریکی وصہیونی سازش ہے ۔

مسئلہ فلسطین کا حل مسلم امہ کے اتحاد ہی سے ممکن  ہے تاہم جو ممالک اور حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر چکے ہیں ہم ان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل سے فی الفور تعلقات منقطع کریں اور مسلم امہ کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچالیں ۔

ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں فلسطین کاز اور کشمیر کاز کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے عناصر کی بیخ کنی کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں ۔

مقررین نے عوا م سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منائیں اور پاکستان بھر میں یوم القدس کے اجتماعات میں شریک ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کو بھی چاہئیے کہ یوم القدس کے موقع پر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے تحت فلسطین و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھی جائے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan