Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_jewish-settlers-attack3

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر شدید حملے کیے گئے ہیں، جن میں متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کی شام بیت المقدس کے علاقوں ” وادی لوزہ” ” بئر ابوب” ”بئرعین” اور سلوان میں ”حارہ الرجبی” میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست فائرنگ کی، جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی ایک گروہ نے سلوان میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے فلسطینی شہریوں پر دھاوا بوالا، ڈنڈوں اور اسلحہ سے مسلح یہودی آباد کاروں نے مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ براہ راست فائرنگ بھی کی گئی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم اسرائیلی فوج نے نہ صرف یہودی آباد کاروں کو تشدد سے روکا بلکہ زخمیوں کو اٹھانے کے لیے آنے والی ایمبولینسیں اور ایمرجنسی سروسز کو بھی آگے آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ زخمیوں میں سے بعض کے سر اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس سے ان کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث زخمیوں کی حالت مزید خراب ہوئی۔ مشتعل مظاہرین نے یہودی آباد کاروں کے حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جبکہ دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے یہودی آباد کاروں سے مل کر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین پر زہریلی آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں بھی استعمال کی گئیں، جس سے متعدد افراد دم گھٹنے سے زخمی ہوئے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan