Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی چار سو دکانیں مسمار کیے جانے کا نوٹس

palestine4 اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں فلسطینی تاجروں کی دکانیں مسمار کیے جانے کے نوٹس جاری کردیے- ذرائع کے مطابق بیت المقدس کی بلدیہ نے پرانے شہر میں چار سو دکانداروں کو اپنی دکانیں خالی کرنے کے نوٹس دیے- حکومت نے پرانے شہر کے مرکزی علاقے باب العمود کو دو سال کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے- فلسطینی وزیر اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر طالب ابو شعر نے باب العمود کو بند کیے جانے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ باب العمود نہ صرف بیت المقدس کے آثار قدیمہ کا اہم بنیادی حصہ ہے بلکہ اہم تجارتی اور سیاحتی مرکز ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت اس علاقے کو دو سال کے لیے بند کرنے کا پہلے ہی اعلان کرچکی ہے- اسرائیلی منصوبہ شہر کو مکمل طور پر یہودیانے کی سازش کے سلسلے کی ایک کڑی ہے- اسرائیلی حکومت اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan