Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس بدترین یہودی مہم کی زد میں ہے: بکیرات

palestine_foundation_-pakistan_sheikh-najeh-bukairat-the-head-of-the-department-of-manuscripts-in-the-aqsa-mosque

مسجد اقصیٰ میں ”شعبہ مخطوطات” کے سربراہ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ بدترین صہیونی مہم کی زد میں ہے جس کا مقصد شہر کو یہودیانے اور اسلامی ورثہ کو یہودی ورثہ میں تبدیل کرنا ہے۔ ناجح بکیرات نے مرکز اطلاعات

فلسطین کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت ”کنیس الخراب” نامی یہودی معبد کے افتتاح کا ارادہ رکھتی ہے۔ معبد کا نام ”کنیس الخراب” رکھنے کا مقصد ہے کہ یہ معبد مسجد اقصیٰ کے ملبے پر نام نہاد ھیکل سلیمانی کی تعمیر کے افسانے پر دلالت کرے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے ایک مسجد پر ”کنیس الخراب” نامی معبد تعمیر کرنے کے متعلق سرکاری دعوت نامے تقسیم کرنے شروع کردیئے ہیں۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ ایک یہودی پیشوا کی پیشن گوئی کے مطابق مسجد اقصیٰ کی جگہ یہودی معبد کی تعمیر کی آخری تاریخ 16 مارچ 2010ء ہے لیکن حالات نامناسب ہیں۔ اس لیے یہ معبد مسجد اقصیٰ کے قریب ایک اور مسجد کی جگہ پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کا گنبد ”قبة الصخرہ” سے زیادہ اونچا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق معبد کی تعمیر

کے حوالے سے اسرائیلی حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے درمیان مکمل اتفاق پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کے کسی قسم کے اقدام کو روکنے کے لیے حکومتی تیاریاں جاری ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے حوالے سے احتجاج یا مظاہرے کو ختم کرنے کے لیے صہیونی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan