Connect with us

Uncategorized

مفاہمت کےلیے ایک طویل فاصلہ طے کر لیا: مشعل

khaled-mishaal11 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سبراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فتح کے ساتھ مفاہمت کی تکمیل کے لیے حماس کی بات چیت آخری مراحل میں ہے، انہوں نے کہا کہ حماس نے مفاہمت کے لیے ایک طویل ترین سفر طے کیا ہے اور اس سلسلے میں بڑا سمندر عبور کر لیا ہے، بات چیت اب آخری مراحل میں ہے، جس کےبعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے اتوار کے روز سعودی محکمہ خارجہ کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مشکل یہ نہیں کہ یہ مذاکرات قاہرہ میں ہو رہے ہیں بلکہ مشکل یہ ہے کہ تمام جماعتوں کی تجاویز کو حتمی شکل کیسے دی جائے ، مفاہمتی یادداشت کو منظور کرنےکے لیے حماس مصر کی جانب سے فراہم کردہ تجاویز پرغور جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس مفاہمت کے سلسلے میں اب تک ہونے والی بات چیت کے بارے میں سعودی عرب سمیت تمام دیگر عرب ممالک کو آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے نہ صرف فلسطینیوں کا متحد ہونا ناگزیر ہے بلکہ اس سلسلے میں تمام عرب ممالک کو بھی یکساں موقف اختیار کرنا ہوگا۔ اس موقع پر خالد مشعل نے حماس کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی حکام سے ملاقات کی۔ سعودی وزیرخارجہ شہزاہ سعود الفیصل کے ساتھ ایک ملاقات میں انہوںنے فلسطینی عوام کےدرمیان مفاہمت کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan