Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغرب کا دوہرا معیار فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے: خامنہ ای

تہران ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین
اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی  آیت اللہ علی خامنہ ای نے زور دے کرکہا ہے کہ آج القدس کے عالمی دن کی ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت قدس کا حقیقی دفاع ہے۔

عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں خامنہ ای نے فرمایا فلسطینی مزاحمت ان اجتماعی ریلیوں سے اپنی طاقت حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک غاصب صہیونی ریاست القدس پر قابض ہے، سال کے ہر دن کو عالمی یوم قدس کے طور پر منایا جائے گا۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قربانی کی کارروائیاں کرنے والے جوان القدس کے لیے دفاعی ڈھال بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم امریکا کو سیاسی میدان میں پے در پے شکستوں سے دوچار ہوتے دیکھ رہے ہیں اور صہیونی وجود سیاسی اور عسکری میدان میں مسائل کے پیچیدہ جال میں پھنسے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1948 کی سرزمین کے شمالی اور جنوبی سیکٹروں میں فلسطینیوں کی جہادی تحریک اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پورا فلسطین مزاحمت کےمیدان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ یوروپ میں انسانی حقوق کے ڈھونگ رچانے والے اور بچوں اور عورتوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو نظر انداز کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت کی طاقت غاصب صہیونی وجود کو اپنے جہاد کے ذریعے اکھاڑ پھینکے گی

=

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan