Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے کے نشیبی علاقوں کے فلسطینی پینے کے صاف پانی سے محروم

palestine_foundation_pakistan_west-bank-water-crisis

مغربی کنارے کے نشیبی علاقے کے فلسطینیوں کے گھریلو بجٹ کا چالیس فیصد حصہ پانی کے حصول میں خرچ ہوتا ہے۔

مغربی کنارے میں ترقیاتی کاموں کے مرکز نے انکشاف کیا ہے کہ پانی کے ذرائع پر یہودی آبادیوں کے قبضے کی وجہ سے مغربی کنارے کے نشیبی علاقے کے فلسطینی پانی کے حصول کے لیے بہت مشکلات کا شکار ہیں۔ مرکز کی طرف سے جاری مطالعاتی رپورٹ کے مطابق علاقے میں پانی کی قلت ہے اور پانی کی تقسیم اسرائیلی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی کے بحران کی وجہ اسرائیل کی جانب سے پانی کی چوری اور کنوؤں کو تباہ کرنا ہے۔ نشیبی علاقے کے شہری پینے کے صاف اور میٹھے پانی سے محروم ہیں۔ کھانے اور پینے میں آلودہ پانی کا استعمال ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں وہاں کے لوگوں میں مختلف بیماریاں پائی جاتی ہیں۔

مطالعاتی رپورٹ میں فلسطینیوں کو نشیبی علاقے سے بے دخل کیے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ پانی نہ ملنے کی وجہ سے فلسطینی شہری علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ وہاں کے دیہاتیوں اور چرواہوں کے حالات زندگی غیر انسانی ہیں۔ وہ زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan