Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں حماس کی مزاحمتی قوت میں اضافے پر اسرائیل سخت پریشان

palestine_foundation_pakistan_hamas101

اسرائیل کے وسطی علاقے کی فوجی کمان کے سربراہ کرنل “رونین” نے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس”کی بڑھتی ہوئی مزاحمتی قوت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجی افسر نے ایک فوجی جریدے”محانیہ” کو انٹرویو میں اعتراف کیا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرانتظام ملیشیا اور اسرائیلی فوج کی مشترکہ کارروائیوں کے باوجود مغربی کنارے میں حماس کی مزاحمتی قوت کو کچلا نہیں جا سکا. حماس اب بھی علاقے میں اپنی مزاحمت قوت کو ثابت کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے. ایک سوال کے جواب میں کرنل رونین کا کہنا تھا کہ اگلے چھ ماہ مغربی کنارے میں حماس کی قوت میں اضافے کے حوالے سے اہم ہیں. حماس کے مسلح جنگجو نہ صرف مغربی کنارے کی حدود میں خود کو منظم کر سکتے ہیں بلکہ وہ اسرائیل کے اندر تک کارروائیاں کر سکتے ہیں. کرنل رونین نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا مشترکہ طور ایک ایسی دفاعی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں جس کے تحت یہودی آبادکاروں کو مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں بلاخوف و خطر جانے کا موقع فراہم کیا جا سکے، تاہم بعض شہر ایسے ہیں جہاں پر حماس کی جانب سے یہودی آبادکاروں پر حملےکیے جا سکتے ہیں.ان میں نابلس، جنین، رام اللہ اور بیت لحم خاص طور سے شامل ہیں. مذکورہ شہر یہودیوں کے مقدس مقامات اور عبادت گاہوں کے حوالے سے اہم ہیں اور انہی علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے یہوی شہریوں کو اغوا کیا جا سکتا ہے. جریدے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی کارروائیوں کے باوجود مزاحمت کاروں کے سر اٹھانے اور مزاحمتی کارروائیاں کرنے کے حوالےسے اب بھی خوف کا شکار ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan