Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت، 08 فلسطینی اغوا

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest25

اسرائیل کی قابض فوج نے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ مہم شروع کر دی اور صوریف اور الخلیل سے کم از کم آٹھ فلسطینیوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ صوریف شہر کے ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ ضلع الخلیل کے شمال مغربی شہر صوریف سے علی الصبح چار فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا، ان نوجوانوں میں سے دو پہلے بھی اسرائیل جیلوں میں ظلم کی چکی پیس چکے ہیں، صہیونی فوج نے نوجوانوں کے گھر بھی منہدم کر دیے۔ ذرائع کے مطابق اغوا کیے جانے دو سابقہ اسیر 25 سالہ مصطفی الحیح، 25 سالہ انس الھور ہیں جبکہ دیگر دو نوجوان انٹرمیڈیٹ کے طالب علم 18 سالہ جہاد الھور اور 18 سالہ طارق اغنیمات ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے نوجوانوں کو گرفتار کرنے سے پہلے ان کے گھروں کی تلاشی لی اور سارے گھر کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا، اس دوران اہل خانہ کو کئی گھنٹے گھروں سے باہر نکالے رکھا گیا۔ الخلیل میں بھی اسرائیلی فوج نے چار نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔ گرفتار شدگان میں 24 سالہ محمد موسی غنام، 24 سالہ محمد فلاح عشہ، 23 سالہ فادی مصطفی سدر اور 22 سالہ مصعب سمیح ابو اشخیدم شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan