Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی قومی پالیسی ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل کی ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اراکین سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر اور مقبوضہ فلسطین کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم کی  سینیٹر مشاہدحسین سید، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹرشہادت اعوان  اور حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ سے ملاقات کی ، ڈاکٹر صابر ابو مریم سے  ملاقات کے دوران فلسطینی اور کشمیری امور  پر تفصیلی تبادلہ خیال  کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سین نے کہا ہے کہ فلسطین پر پابض صیہونی ریاست اسرائیل جنگی جرائم کی  مرتکب  ایک دہشتگردریاست ہے جو نہتے مظلوم فلسطینیوں کی منظم انداز میں نسل کشی کررہی ہے ، انھوں نے کہا کہ پاکستان صیہونی ریاست کی  مذمت اور مظلوم فلسطینیوں کی ہر ممکن امداد اور ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا ، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی قومی پالیسی ہے ۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیلی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا اس دو ریاستی نظریے کو بھی مسترد کر دیا تھاقائد اعظم اسرائیل کو مغرب کی ناجائز اولاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرائیل ایک ناجائز ریاست ھےاور یہ مسلمانوں کے دل میں خنجر گھونپنے کی مانند ہے جسے ہم کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

ڈاکٹر صابر نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر حالیہ صیہونی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کےنیتجے میں خواتین اور بچوں سمیت 250 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتےہوئے کہا کہ جدیدترین ٹیکنالوجی ، طاقتورفوج اور امریکہ سمیت مختلف مغربی ممالک کی ناجائز سرپرستی کے باوجود غزہ میں مزاحمت کاروں نے جس طرح صیہونی ریاست  کے طاقت کے بت کو پاش پاش کیا ہے وہ قابل تعریف اور قابل تحسین ہے ۔

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan