Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف میڈیا مہم پر حماس کی تنقید

dr-salah-al-bardawil-senior-hamas-official-and-lawmaker21 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مصر کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کے روز حماس کے پارلیمانی بلاک کے راہنما ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر کے بعض حلقے فلسطینی عوام اور حماس کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین عوام کی ایک مقبول جماعت ہے 2006ء کے انتخابات میں فلسطینی عوام نے اسے اپنی نمائندہ جماعت کے طور پر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام مصر کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حماس نہیں چاہتی کہ مصر اورغزہ کے شہریوں کے درمیان کوئی کشیدگی پیدا ہو، اس سلسلے میں مصر کو بھی حماس کے خلاف جاری بلا جواز پروپیگنڈے کو روکنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر بردویل کا کہنا تھا کہ مصر کی جانب سے حماس اور فلسطینی شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باعث ایک جانب اسرائیل کو غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو جاری رکھنے کا جواز فراہم ہو رہا ہے دوسری جانب خود فلسطینی اور مصری عوام کے دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ حماس کے راہنما نے مصری اخبار” مصر الیوم” میں شائع ہونے والی حکومت کے ایک اعلیٰ سطح کے اہلکار کے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا، اس میں کہا گیا تھا کہ حال ہی میں غزہ اور مصر کی سرحد پر چار مصری سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں حماس اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا ہاتھ ہے۔ ڈاکٹر برڈویل نے کہا کہ حماس مصر کی سیکیورٹی کی ضامن ہے اور ایسا کوئی قدم نہیں ا ٹھا سکتی جس سے دونوں قوموں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکام ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کریں جن سے حماس پر بلا جواز تنقید کا تاثر ابھرتا ہو، دونوں قوموں کو ایک دوسرے کے باہمی احترام پر مبنی پالیسی کو فروغ دینا چاہیے نہ کہ الزام تراشی کے ذریعے ایک دوسرے کو کمزور کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan