Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر میں مظاہروں کے بعد عباس کے ہیڈ کوارٹر میں کھلبلی

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel92

تحریک ’’فتح‘‘ کے رہنماؤں کے مطابق قاھرہ میں مصری حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاجی مظاہروں کے بعد محمود عباس کے ہیڈ کوارٹر کے عہدے داروں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ صدر اور ان کے رفقاء ساری رات واشنگٹن اور قاھرہ سے رابطے میں رہے۔ فتح کے رہنما نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ گزشتہ روز مصر کے صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی مظاہروں کے بعد فلسطین میں محمود عباس کے ایوان صدارت میں سخت تشویش کا سماں بندھا رہا اور مصری صدر حسنی مبارک کی جانب سے مصری حکومت کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس قدرے مطمئن ہوئے۔ رات بھر واشنگٹن سے رابطے ذرائع کے مطابق ایوان صدر کے افراد سخت خوف میں ساری رات واشنگٹن سے رابطے کرتے رہے۔ذرائع نے طیب عبد الرحیم کے حوالے سے بتایا ’’ اگر مصر میں سسٹم تباہ ہوا تو ہمارا جانا بھی ٹھہر گیا ہے، مصر کے بغیر فلسطینی اتھارٹی برقرار نہیں رہ سکتی‘‘ ذرائع کے بہ قول امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو مسلسل تسلیاں دی جاتی رہیں تاہم فتح کے رہنماؤں کا خوف کم نہ ہوا۔ وہ علاقے میں انقلابی تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے رہے۔ دوسری جانب مغربی کنارے کے مختلف اضلاع کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک فتح کے عہدے دار اور عباس ملیشیا کے اہلکار بھی سارا دن سخت تشویش میں مبتلا رہے، مصر میں انقلاب کا خوف ان کے چہروں پر عیاں تھا۔ اکثر حکومتی اور سکیورٹی اہلکار کہتے سنے گئے کہ مصر میں آنے والی تبدیلیوں کا فلسطینی اتھارٹی پر انتہائی منفی اثر پڑے گا کیونکہ اتھارٹی کو مصری حکومت کی تائید حاصل ہے۔ مصر میں حکومت کے خلاف شروع ہونے والی تحریک پر ایک جانب فلسطینی اتھارٹی کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں تو دوسری جانب مغربی کنارے کی شہروں اور دیہاتوں میں فلسطینی عوام کے چہروں پر خوشیوں اور امید کے آثار واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔نابلس شہر کے محمد عبد الخالق کا کہنا ہے کہ تبدیلی اور اصلاح مقدر ہوچکی ہے، حسنی مبارک اللہ کی سنت کو تبدیل کرنے پر قادر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر فلسطینی اتھارٹی کے شرکاء کے علاوہ سب مصری انقلابی تحریک سے خوش ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan