Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری پولیس کے ہاتھوں چار فلسطینی مچھیروں کی گرفتاری قابل مذمت واقع ہے: وزارت زراعت

egyptian-security فلسطینی وزارت زراعت نے مصری پولیس کے ہاتھوں چار فلسطینی مچھیروں کی گرفتاری پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک غلط روایت کو فروغ ملے گا۔ ہفتے کو وزارت زراعت کی طرف سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ یہ لوگ غزہ کے شمال میں سمندر سے مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ انہیں مصری پولیس نے اغوا کر لیا۔ بیان میں کہا گیا ہے ان لوگوں کی زندگی کا انحصار اسی روزگار سے وابستہ ہے اور اس طرح کے اقدامات سے ان کا یہ روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ فلسطینی مچھیروں کو دونوں اسرائیلی اور مصری مشتر کہ طور پر نشانہ بنا رہے ہیں ۔بیان میں مصری حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی مچھیروں کے ساتھ اس نوعیت کا سلوک کرنا بند کر دیں۔ بیان میں مصری تاجر پیشہ انجمنوں سے بھی اپیل کی گئی کہ اس طرح کے اقدامات کی مذمت اور انہیں روکنے کیلئے مداخلت کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan