Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری ماہر تعمیرات نے غزہ میں لکڑی کے گھروں کا ماڈل تیار کر لیا

gaza-house مصری ماہر تعمیرات ڈاکٹر حشام جیوریشا نے غزہ پر جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی آباد کاری کیلئے غزہ کی پٹی میں لکڑی کے گھر بنانے کے منصوبے کا عملی تجربہ کر دکھایا ہے۔ مصر کی یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں شعبہ تعمیرات کے سربراہ جوریشا نے قاہرہ صحرا کے قریب ایک ماڈل گھر تعمیر کیا جس پر صرف 2 ہزار ڈالر لاگت آئی۔ جوریشا کے مطابق لکڑی کے گھر بنانے کے منصوبے کا مقصد اسرائیلی محاصرے کا توڑ کرکے غزہ کے رہائشیوں کو سردیوں سے بچانا ہے۔ چونکہ اسرائیلی حکام نے تعمیراتی سامان مثلاً سیمنٹ اور لوہے پر پابندی عائد کررکھی ہے’ لہٰذا 6 ماہ قبل جوریشا کو لکڑی کے گھر بنانے کا خیال آیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دو منزلہ گھر کی تیاری میں سٹیل اور سیمنٹ کی ضرورت نہیں اور نہ صرف اس کا طلاق وسیع پیمانے پر گھر بنانے کیلئے ہوسکتا ہے بلکہ اس منصوبے کے تحت سرکاری عمارتیں اور مساجد بھی بنائی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مٹی اور گارے سے بنے ہوئے گھروں کی طرح ناپائیدار بھی نہیں بلکہ اس پر واٹر پروف پلاسٹک شیٹ لگائی گئی ہے۔ غزہ کی فلسطینی حکومت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لکڑی کے گھر بنانے کے اس منصوبے کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ قبل ازیں فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر النونو نے بھی کہا تھا کہ انہیں اس منصوبے کی کاپیاں موصول ہوگئی ہیں اور انہیں ماہرین کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan