Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری دیوار کی تعمیر انسانیت کے خلاف جرم ہے: خالد ابو ھلال

khalid-abu-hilal-the-secretary-general-of-al-ahrar-movement-in-palestine فلسطینی جماعت حرکتہ الاحرار نےغزہ سرحد پرزیرزمین مصری فولادی دیوارکی تعمیر کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے ۔ حرکتہ الاحرار الفلسطینہ کے جنرل سیکرٹری خالد ابو ھلال نےکہا کہ مصری حکام غزہ کی ناکہ بندی کے دوران غزہ سرحد پرفولادی دیوار کی تعمیر کر کے انسانیت کے خلاف جرم کررہے ہیں مصری دیوار کی تعمیر کا مقصد سرحد پر موجود سرنگوں کا خاتمہ کرکے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنانا ہے۔ غزہ کے فلسطینی سرنگوں کے ذریعے مصرسےغذائی مواد ضروریات زندگی کی اشیاء غزہ لاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ میں مصری سرحدی علاقے میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مصری قیادت سے امریکی و صہیونی غلامی کے طوق کو اتارنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصری قیادت کو چاہیے کہ وہ صہیونی و امریکی غلامی سے نکل کر فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق اپنا کردار ادا کرے۔ قاہرہ کو فلسطینیوں کا ہاتھ بٹانا چاہیے نہ کہ وہ فلسطینیوں کی ناکہ بندی کرے۔ خالد ابوھلال نے دیوار کی تعمیر کو مصری حق قرار دینے پر شیخ الازھر محمد طنطاوی کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ جب اسرائیل نے غزہ کے خلاف بدترین جنگ مسلط کی اس وقت محمد طنطاوی نے کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔ اب انہوں نے درباری ملا بننے کیلئےزیرزمین فولادی دیوار کی تعمیر کو مصری حق قراردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan