Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“مصری دیوار فلسطینی عوام کے خلاف جرم ہے”

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas1 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ مصر کی سیکورٹی کو اصل خطرہ اسرائیل سے ہے غزہ سے نہیں- فلسطینی مفاہمت کے لیے بہت اقدامات کئے گئے- حماس نے فلسطینی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے لچک کا مظاہرہ کیا- فلسطینی مفاہمت کا طے ہونا آخری مراحل میں ہے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقصی ریڈیو کو بیان میں کیا- انہوں نے کہاکہ حماس نے کوئی ناممکن اور مشکل مطالبے نہیں کئے – اس کا صرف یہی مطالبہ ہے کہ مفاہمت حتمی ہونی چاہیے – خالد مشعل نے فلسطینی مفاہمت کے حوالے سے مصری کوششوں کو قابل قدر قرار دیا – انہوں نے کہاکہ مصر بڑے بھائی کا کردار ادا کررہاہے – معاہدے پر دستخط قاہرہ میں ہونے چاہئیں- فلسطینی صدر محمود عباس (جن کی مدت صدارت ختم ہوچکی ہے )سے ملاقات کے حوالے سے خالد مشعل نے کہاکہ بعض عرب ممالک نے ان سے سوال کیاکہ حماس کی قیادت براہ راست محمو دعباس سے ملاقات کیوں نہیں کرتی تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ محمود عباس اور فتح کے کسی بھی رہنما سے ملاقات کے لیے تیار ہیں البتہ محمود عباس اور فتح ان سے ملاقات سے انکاری ہیں- خالد مشعل نے غزہ کی سرحدپر زیرزمین مصری فولادی دیوار کی تعمیر کے حوالے سے کہاکہ مصرکو فوری طور پر غزہ اور مصر کے درمیان رفح سرحد فوری طور پر کھولنی چاہیے- انہوں نے کہاکہ رفح سرحد کھول دی جائے اور غزہ کے شہریوں کو کھلی ہوا لینے دی جائے تو پھر دیکھیں سرحد پر تمام سرنگیں کس طرح بند ہیں- انہوں نے کہاکہ غزہ کی سرحد پر مصری دیوار فلسطینی عوام کے خلاف جرم ہے – مصر کی سیکورٹی کو اصل خطرہ اسرائیل سے ہے غزہ سے نہیں –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan