Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری دیوار اسرائیلی باڑ سے زیادہ خطرناک ہے: محمد برکہ

ali-baraka-the-head-of-hamase28099s-political-office-in-lebanon لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مندوب اور بیروت میں حماس کے راہنما محمد برکہ نے غزہ کے گرد مصر کی جانب سے تعمیر کی جانے والی زیر فولادی دیوار کو اسرائیل کی صحرائے سینا کی طرف سے غزہ کے گرد تعمیر کی جانے والی دیوار سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔ جمعرات کے روز بیروت میں ایک عربی ٹی وی العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد برکہ نے کہا کہ فلسطینی عوام اور فلسطینی تحریک آزادی کے لیے جتنی خطرناک مصری فولادی دیوار ہے اسرائیلی دیوار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر ایک بار پھر جارحیت کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ مصر کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ جو نہایت خطرناک اقدام ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور بعض عرب ممالک فلسطین میں ایسی سیاسی حکمت عملی کو حتمی ترتیب دینا چاہتے ہیں جس میں اسرائیل کی خدمت مقصود ہے، اس مذموم مقصد کی تکمیل کے لیے فلسطینی عوا م کی تحریک آزادی کو دبایا جا رہا ہے۔ امریکا اور عرب ممالک فلسطین میں اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ محمد برکہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کے حمایتی ایک سال قبل غزہ پر جارحیت مسلط کر کے غزہ کے مکینوں کو اپنے سامنے جھکانے میں ناکام رہے ہیں۔ اس ناکامی کے بعد ایک نئے طریقے سے فلسطینی عوام کو گھیرا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطینی تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور اسرائیل اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر اس بیس کیمپ کو اکھاڑنا چاہتا ہے۔ مصر کی سلامتی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محمد برکہ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حماس مصر کے لیے سیکیورٹی رسک ہے، مصر کو حماس سے نہیں اسرائیل سے خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کی فلسطینی جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کے عمل کو بھی شک کے نظر سے دیکھا جاتا ہے جس پر انہیں افسوس ہے، مفاہمت کے لیے حماس سے بڑھ کر کوئی دوسری جماعت سنجیدہ نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan