Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصری حکام نے امریکی طلبہ کے غزہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

rafah غزہ میں ترقی اور مشاورت کے ادارے “خبرہ” کے مطابق مصری حکام نے امریکی طلبہ کے ایک وفد کو جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ “خبرہ” کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چالیس رکنی امریکی وفد کو رفح سرحدی ٹرمینل کے ذریعے غزہ داخلے نہیں ہونے دیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وفد میں شامل مندوبین قاہرہ میں متعدد سرکلز سے رابطہ کر رہے ہیں تا کہ انہیں غزہ داخلے کی اجازت مل سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں داخلے کے لئے وفد کو ابھی مزید کچھ دستاویزات درکار ہیں، جن کی تیاری جاری تھی۔ خبرۃ نے امید ظاہر کی مصر، فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے اور ان سے یکجہتی کے اظہار کی خاطر آنے والے امریکی طلبہ کے وفد کا غزہ میں داخلہ یقینی بنائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan