Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصالحت سے متعلق تمام امور مصر اور فتح میں پہلے سے طے شدہ ہیں: حماس

dr-sami-abu-zuhri-6 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مصری قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح فتح کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کیلئے بھرپور موقع دیا گیا اسی طرح حماس کو بھی اپنا موقف پیش کرنے کا یکساں موقع دیا جائے کیونکہ مصالحت سے متعلق ایک ایک چیز پر فتح کو پیشگی اعتماد میں لیا گیا تھا- حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے قدس پریس کو بتایا ہے کہ ہمیں تو مصالحتی دستاویز پر پہلے سے طے شدہ امور پر دوبارہ غور کرنے کو کہا جاتا ہے جبکہ محمود عباس اور فتح کی دیگر قیادت قاہرہ کے متواتر دورے کررہی ہے جس سے یوں لگتا ہے کہ مصری حکام حماس کو بلانے سے گریزاں ہیں- انہوں نے کہا کہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ مصالحت پر کسی بھی پیشرفت سے قبل فتح کو پیشگی اعتماد میں لیا جا رہا ہے ہم اپنے مصری بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں بھی یکساں مواقع دیئے جائیں تاکہ مصالحانہ کوششیں کامیاب ہوسکیں- دریں اثنا مقبول عام محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسی فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہوکل بھی زبردستی اپنی سرزمین سے نکالے جانے‘ کہیں اور آباد کرنے اور ان کے شہروں کو یہودیوں کا گڑھ بنانے والے فلسطینیوں کا مقصد تھا اور آج بھی ہے- محاذ نے فلسطینی انتظامیہ سے اسرائیل سے مذاکرات کے عمل پر تفصیلی طور پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فلسطینیوں کو پیش اس مشکل صورتحال سے نکلا جا سکے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan