Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مشرقی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری سے 03 بچوں سمیت 11 فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_gaza-victim

مشرقی غزہ کے علاقے دوار ملکہ کے قریب اسرائیلی فوج کی غارت گری میں 11 فلسطینی جن میں تین بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے تین مزاحمت کار بھی شامل ہیں۔ فلسطینی میڈیکل سروسز کے ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 02 کی حالت انتہائی خطرناک ہے 05 کو درمیانے درجے جبکہ چار کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ایمبولینس سروسز کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شدید زخمی ہونے والے دو افراد کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی نازک ہے۔ اسرائیلی فوج کی غارت گردی کی تفصیلات بتاتے ہوئے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں نے حملہ کرکے اہل غزہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی حملہ کرکے صہیونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کر دیا ہے تاہم کسی اسرائیلی فوج کے جہنم واصل یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں مل سکی۔ دوسری جانب مزاحمتی تنظیم ’’جہاد اسلامی‘‘ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ صہیونی حملے میں ان کے تین مجاہد بھی زخمی ہو گئے ہیں، بریگیڈ نے جوابی حملے میں صہیونی فوج پر ھاون میزائل داغنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ صہیونی قابض فورسز نے شہریوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی افراد کے بہ قول جائے وقوعہ پر ایمبولینس سروس کے بروقت نہ پہنچنے کی بنا پر زخمیوں کو دیر سے ہسپتال منتقل کیا گیا جس سے شدید زخمی ہونے والے افراد کی شہادت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan