Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسلم دنیا قبلہ اول کے تحفظ کے لیے مہم چلائے: مشعل

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں اسلامی مقدسات پر حملے کر کے آگ سے کھیل رہا ہے، صہیونی حکومت کے اقدامات اور سازشیں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

شام کے دارالحکیومت دمشق میں مختلف فلسطینی اور مقامی جماعتوں کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ منگل کے روز فلسطینی علماء کی اپیل پر القدس کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پرعالم اسلام اپنی بیداری کا ثبوت دیں اور دنیا بھر میں اسرائیلی سازشوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیں کہ وہ اسرائیل کو اس کی سازشوں میں کسی صورت بھی کامیا ب نہیں ہونے دیں گے۔

خالد مشعل نے مزید کہا کہ عالم اسلام منگل کے روزالقدس کے تحفظ کے عالمی دن کے کو قبلہ اول کے تحفظ کے لیے ایک طویل حفاظتی مہم کے آغاز کے طور پر متعین کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نےاپنے ظالمانہ اقدامات سے خطے کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے، جو کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا ہے۔

حماس کے راہنما نے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں کے شہریوں سے خصوصی طور پر اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے تحفظ کے لیے فرنٹ لائن کی حیثیت رکتھے ہیں، لہٰذا وہ مسجد اقصیٰ میں اپنی زیادہ سے زیادہ حاضری کو یقینی بنائیں، تاکہ صہیونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول کے تحفظ کے لیے ہونے والے عوامی مظاہروں میں رکاوٹ پیدا نہ کریں بلکہ شہریوں کو اس سلسلے میں ہرممکن سہولت فراہم کریں۔

انہوں نے بڑی طاقتوں بالخصوص اسرائیل کی حمایت اور مدد کرنے والے ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل کی سازشوں کا نوٹس لیں کیونکہ اسرائیل انہی کی فراہم کردہ مدد پر فلسطین میں دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل خطے میں آگ سے کھیل رہا ہے اور اس کی سازشیں خطے میں کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan