Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسلم امہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے بیدار ہو جائے: فلسطینی علماء

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque28

فلسطینی رابطہ علما بورڈ نے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائیں اوراپنی تمام تر قوت کو قبلہ اول کے تحفظ کے لیے مجتمع کریں۔

منگل کے روزغزہ میں علماء بورڈ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلے پرنظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے اسرائیل سے مذاکرات نہیں بلکہ صہیونیت جارحیت کے خلاف مزاحمت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کےتواتر کے ساتھ ہونے والے واقعات عرب ممالک کے حکمرانوں اور فلسطینی اتھارٹی کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کے چنگل سے نکل کر ایسے جرات مندانہ فیصلے کریں جن سے قبلہ اول کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ عرب لیگ کے پلیٹ فارم سے نعروں، دعوؤں اور بیانات کےبجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔

فلسطینی علماء کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کا تسلسل، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات۔، فلسطین میں مقدس مقامات کی یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں بے حرمتی اور فلسطینی شہریوں پر قابض صہیونی فوج کا تشدد قابض دشمن صہیونیوں کی طرف سے فلسطینی عوام کے جاری سازش کے سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل ایک سازش کے تحت بیت المقدس کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ عرب ممالک اس سازش سے لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسرائیل فلسطین میں عرب اور اسلامی تاریخ کے آثار ختم کر کے خطے کو یہودیت کے رنگ میں رنگنا چاہتا ہے۔ بیان میں فلسطینی عوام اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیےبیداری اور ذمہ داری کا ثبوت فراہم کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan