Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائی جائے: خطیب مسجد اقصیٰ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque50

مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ محمد سلیم نے عالم اسلام اورعرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے تحفظ ، دفاع اور بیت المقدس مو یہودیوں کی دست برد سے بجانے کے لیے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائیں. ان کا کہنا تھا کہ غاصب یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کے خلاف شر انگیزیاں انتہا کو پہنچ چکی ہیں. مسلمانوں نے بیداری کا مظاہرہ نہ کیا تو قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ محمد سلیم نے ان خیالات کا اظہار مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے خطبے کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سنگین نوعیت کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں اورہم عالم اسلام کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ ان خطرات کے انسداد کے لیے کب بیدار ہوتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نازک ترین حالات میں عالم اسلام اور عرب اقوام کی جانب سے خاموشی صہیونی دشمن کو اپنےناپاک عزائم کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے. اتحاد وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے مسجد اقصیٰ اور مسلمانوں کے مقدس تاریخی شہر بیت المقدس کا دفاع ممکن بنایا جا سکتا ہے. مسجد اقصیٰ کے خطیب نے فلسطینی شہریوں پر بھی زوردیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور کوشش کریں کہ آپ کا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصٰی میں گذرے تا کہ صہیونیوں کے خطرناک عزائم کی راہ روکی جا سکے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan