Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مسجد اقصیٰ میں صیہونی دہشتگردی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی شدید مذمت

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کےسیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں بسنے والے مسلمان اور عیسائی سب صہیونیوں کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں ، عبادت گاہوں اور مساجد میں فلسطینیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے  گذشتہ دنوں مسجد اقصی پر اسرائیلی مسلسل حملوں اور جارحیت پر جاری کردہ بیان میں  شدید الفاظ میں مذمت کرتے  ہوئے کہا ہے کہ   فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصی میں عبادت کے دوران نشانہ بنایا گیا، صیہونی  جارحیت کے نتیجہ میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے، مقبوضہ فلسطین میں بسنے والے مسلمان اور عیسائی سب صہیونیوں کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں ، عبادت گاہوں اور مساجد میں فلسطینیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جاری کردہ بیان میں افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں کو بھی صیہونی دہشتگردانہ کارروائیوں سے تعبیر کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ قبلہ اوّل پر صہیونی یلغار اور افغانستان میں بچیوں کے اسکول پر دہشتگردانہ حملہ صہیونی دہشت گردی کا تسلسل ہے۔

اسرائیل اپنے پنجے افغانستان میں جما کر پاکستان اور خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔فلسطین اور کشمیر کے بعد اب افغانستان میں بھی صہیونی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں،  فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم پر عالمی برادری اور ادارے خاموش کیوںُ ہیں؟ پاکستان کے عوام فلسطین میں جاری دہشتگردانہ صہیونی کاروائیوں کی خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

قبلہ او بیت المقدس پر غاصب صہیونیوں کے دہشتگردانہ حملوں کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور سرپرست رہنماؤں محفوظ یار خان، مسلم پرویز، مولانا باقر زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی، ارشد نقوی، اسرار عباسی،علامہ سجاد شبیر، میجر (ر) قمر عباس، مطلوب اعوان، ازہر ہمدانی، کرامت علی، عرم بٹ اور دیگر کا اظہار مذمت۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan